ہنزہ نیوز اردو

حفیظ الرحمن اور ان کے حواریوں کی انا اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان بالخصوص استور کرونا وائرس کا گڑھ بن چکا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

استور(پ ر):ساجدہ صداقت سنئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن اور ان کے حواریوں کی انا اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان بالخصوص استور کرونا وائرس کا گڑھ بن چکا ہے. ایک طرف حفیظ الرحمن ٹی وی شوز میں آسمان سے تارے توڑ لانے کے دعوے کرتا ہے جب حقیقت میں تو قرنطینہ سینٹروں میں موجود لوگوں کیلئے اقدامات صفر ہیں، دال مسور اور پلاسٹک کے شاپر میں کھانہ دے کر لوگوں کو مزید بیمار کیا جا رہا ہے. قرنطینہ سینٹروں میں لوگوں کو جانوروں کی طرح رکھا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ استور میں کرونا مریضوں کی تعداد موجود ہے 60 سے زیادہ کسیسز تجاوز کر چکے ہیں مگر حفیظ سرکار صرف اپنے حلقے کے علاوہ باقی ضلعوں کو سائید لائن کر رہے ہیں اور یہی ان کی الیکشن کمپئن ہے. استور ہسپتال میں نہ سہولیات ہیں نہ ہی ڈاکٹر ایک اسپیشلسٹ تک موجود نہیں. اب تک استور سے دو جانیں ضائع ہوچکی ہیں جن کا قاتل حفیظ الرحمن اور اس کے حواری ہیں. دوسری جانب استور کے منتخب نمائندے استور میں کرونا پھیلانے کے سب سے زیادہ بڑے زمہ دار ہیں جگہ جگہ الیکشن کمپئن کر رہے ہیں اور عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں. حفیظ اور نااہل لیگ کے نااہل ممبران اب اپنی ناکامیوں کا سبب انتظامیہ اور بیروکریسی کو ٹھہرنے کے چکر میں ہم ایسا ہرگز نہیں کرنے دیں گے. ساجدہ صداقت نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سید جعفر شاہ کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور انشا اللہ آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان سے چوروں اور لیٹروں کا صفایا ہوگا

 پھسو ٹائمز

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ