ہنزہ نیوز اردو

صوبائی کابینہ نے موجودہ صورتحال کے مدنظر ہیلتھ ایمرجنسی صوبے میں نافذ کی اور ہیلتھ کے شعبے میں سٹاف کی بھرتیوں کو فوری طور پر کرنے کے احکامات دیے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 گلگت :ایم ایس ایف کے گلگت بلتستان کے عہدیدارن کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں سی ٹی اس پی کے ذریعے مشتہر اسامیوں کے ٹیسٹ انٹرویو موخر کیے گیے لیکن صوبائی کابینہ نے موجودہ صورتحال کے مدنظر ہیلتھ ایمرجنسی صوبے میں نافذ کی اور ہیلتھ کے شعبے میں سٹاف کی بھرتیوں کو فوری طور پر کرنے کے احکامات دیے تاکہ ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں سٹاف کی کمی کو دور کیا جاسکے۔ ای پی ای میں ٹیسٹ ہوچکے تھے عدالت کی جانب سے انٹرویو پر سٹے دینے سے صحت کا شعبہ متاثر ہوسکتا ہے۔ کرونا کی وجہ سے پیدا صورت حال میں نگر اور بلتستان میں ہنگامی بنیادوں پر ٹیسٹ کے بغیر سٹاف بھرتی کیے گیے لیکن عدالت نے مداخلت نہیں کی چند عناصر نے عدالت کے سامنے حقائق کے خلاف درخواستیں دی پر جس عدالت نے ای پی ای میں سٹاف کی بھرتیوں پر سٹے آرڈر جاری کیے۔ جس سے صحت کا شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں سٹاف کی بہت کمی کا سامنا ہے۔ تمام اضلاع کے مریض علاج کیلئے گلگت آتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل ملازمتوں میں ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیاں نہیں ہوتی تھیں۔ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور میں میرٹ کو یقینی بنایااور تمام محکموں کی اسامیوں کو ٹیسٹنگ سروس کے تحت بھرتیاں عمل میں لانے کا پابند بنایا۔ چند عناصر سازش اور منفی زہن کی وجہ سے عدالت کے سامنے حقایق مسخ کرکے پیش کررہے ہیں۔ گلگت میں ہسپتالوں میں سٹاف کی بھرتیوں پر نوٹس لیا جاتا ہے تو نگر اور سکردو میں کرونا کی وجہ سے پیدا صورتحال کے مدنظر بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے لئے جانے محکمہ صحت میں سٹاف پر بھی نوٹس لیا جائے۔ محکمہ صحت میں ملازمتوں کے ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں انٹرویو میں تاخیر سے عمر کی بالائی حد گزرنے کا خدشہ ہے۔ جس سے حق داروں کی حق تلافی ہوگی

مزید دریافت کریں۔