ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے آج بروز ہفتہ سے پورے ملک میں لاک ڈائون میں نرمی اور تمام تر کاروباری مراکز کھولنے کے اعلان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سلیم برچہ) وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے آج بروز ہفتہ سے پورے ملک میں لاک ڈائون میں نرمی اور تمام تر کاروباری مراکز کھولنے کے اعلان پر بازار ایسوسیشن نے بھی ضلع بھر میں موجود ہر قسم کے کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی جس پر ضلع انتظامیہ نے بازار ایسوسیشن کے عہدیداران کو گرفتار کرلیا جس کے بعد تمام کاروباری حضرات نے اجتماعی طور پر گرفتاری دینے علی آباد تھانے کا رخ کیا تاہم پولیس نے انہیں تھانے میں داخل ہونے سے روکا جس پر ناصرف بازار ایسوسیشن بلکہ ٹرانسپورٹ ایسوسیشن نے تھانے کے سامنے احتجاج شروع کیا جو کہ تقریباً چار گھنٹے جاری رہنے کے بعد گرفتار افراد کی رہائی اور ایف آئی آر درج نہ کرنے اور اس مسلئے کو مزاکرات کے ذریعے حل کرنے پر احتجاج ختم کیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازار ایسوسیشن کے عہدیداران کو مزاکرات کے لئے بعداز افتار کا ٹائم دیا ہے جس کے بعد اعلان کیا جائیگا کہ پہلے سے کھولے جانے والے کاروباری مراکز کے علاؤہ باقی تمام کو بھی اجازت دی جائے گی یا نہیں اور اس کا دورانیہ کیا ہوگا واضح رہے کہ ضلع بھر میں تمام کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ 22مارچ سے بند ہیں ماسوائے جنرل سٹور، سبزی کی دکانیں اور قصاب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ دکانیں جمہ، ہفتہ اور اتوار کو بند کیا جاتا تھا تاجروں کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے ان کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہے اور وہ مزید اپنی دکانیں بند نہیں رکھ سکتے ہیں لہذا جیسے مخصوص شعبوں کو اجازت دی گئی ہے ایسی طرح تمام کاروباری مراکز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے ضروریات کو پورا کرنے میں انکی مدد ہوسکے جیسے ملک کے دیگر حصوں میں اجازت دی گئی ہے۔۔۔

مزید دریافت کریں۔