ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے کرکٹ ، والی بال، فٹبال، مارشل آرٹ ، پائپ بینڈزاورہنزہ کلچر کونسل کے نمائیندوں نے شرکت کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(پ ر )ضلع کونسل ہنزہ کے دفتر میں چیف آفیسر ضلع کونسل اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہنزہ کے کرکٹ ، والی بال، فٹبال، مارشل آرٹ ، پائپ بینڈزاورہنزہ کلچر کونسل کے نمائیندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کلبوں کی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے دفتر میں فوری رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ ہوا جسکے لیے فارمز بھی دیے گئے تاکہ کلبوں کی فوری رجسٹریشن کرکے کھیلوں کے ایسو سی ایشنز کی تشکیل کی جا سکے اور اسکے بعد باقاعدہ طور پر کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس سے صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اور نوجوان مثبت سرگرمیوں کی راغب ہوجائیں۔ کھیلوں کے لیے مختص فنڈ کا شفاف استعمال کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے گا اور ایسا شفاف نظام بنایا جائے گا جو دوسرے ضلعوں کے لیے مثالی ہو۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی الیکشن کے بعد ہنزہ میں مختلف پروگرامز شروع ہونگے جو تمام اداروں کی مشترکہ تعاون سے منعقد کیے جائے گے۔ ہنزہ بھر کے کھیلوں کے کلبوں، پائپ بینڈز اور کلچر کی تنظیموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دفتر ہذا سے رجسٹریشن فارم لیکر جلد اپنا رجسٹریشن کرائیں تاکہ منظم انداز میں کام کو آگے لے جایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خود ساختہ اور جعلی کلبوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ۲۵ اگست سے فارمز کا اجراء ہوگا اور ۱۰ ستمبر تک رجسٹریشن فارمز دفتر میں جمع کیے جائیں گے۔ اسکے بعد ایسو سی ایشنز کی تشکیل کے لیے الیکشن کرائے جائیں گے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ