ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور مرتے دم تک رہیگا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور مرتے دم تک رہیگا گلگت بلتستان کے عوام نے بے سرو سامانی کے عالم میں ڈوگروں سے آزاد کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہوا ہے جبکہ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کی جانب سے حالیہ گلگت بلتستان خلاف جو بیان دیا ہے اس کو ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میر سلیم خان نامزد امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن برائے ضمنی انتخابات حلقہ 6ہنزہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ ہے اور عوام گلگت بلتستان کسی آزادی کے لئے تحریک نہیں چلا رہے ہیں اور نہ کسی قسم کی یہاں پر ظلم ہو رہا ہے جس کو ہم بھر پور الفاظ میں مذ مت کرتے ہے میر سلیم خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بلخصوص ہنزہ اور نگر ریاستیں تھی ختم ہونے کے بعد پاکستان سے بغیر کسی شرائط الحاق کر چکے تھے جس کے بعد اج تک بلکہ تا قیامت پاکستان کا حصہ رہیگا۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ