ہنزہ نیوز اردو

منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے علاقہ مجسٹریٹ اور فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ جوٹیال سیکریٹریٹ ایریے میں کی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ۔ر) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،جوٹیال میں 5کنال اراضی پر کی گئی غیر قانونی تجاوزات واگزار ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے علاقہ مجسٹریٹ اور فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ جوٹیال سیکریٹریٹ ایریے میں کی گئی تجاوز کی گئی 5کنال اراضی کو واگزار کرالیا ۔تجاوزکنندگان نے نے غیر قانونی طور پر اپنی چاردیوری تعمیر کرنے قبضہ جما لیا تھا واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے چند دن قبل لیگل نو ٹسز جاری کر دیئے تھے نوٹسز کی عدم تعمیل کی صورت میں منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ازخود جاکر تجاوزات کو مسمار کر ادیا۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے دیگر علاقہ مجسٹریٹس کو بھی سختی سے ہدایات جاری کر دیئے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کو تیز کریں اور کسی بھی طور پر خلاصہ سرکار اضی یا عوامی روڈ پر قبضہ کی ہر گس اجازت نہ دی جائے ۔قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ