ہنزہ نیوز اردو

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا سلطان رئیس کی سر برا ہی میں کمیٹی کے ممبران کا سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد سے ملاقات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت   03 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز( پ۔ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا سلطان رئیس کی سر برا ہی میں کمیٹی کے ممبران کا سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد سے ملاقات ۔ ملا قات میں عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیماند پیش کیا اور مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ اس وقت جی بی کا ہر فرد اس بات کو تسلیم کر تا ہے کہ جی بی متنا زعہ ہے اور عالمی قوانین کے مطابق متنا زعہ خطے میں کسی بھی قسم کا ٹیکس لا گو نہیں ہوتا ہے اگر ٹیکس لا گو کیا گیا تو یہ عالمی قوانین کے خلاف ورزی وگی ساتھ ہی سی پیک میں تاحا ل جی بی کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے اور اس طر ح یہ منصو بہ کھٹا ئی میں پڑ سکتا ہے حکومت کو جی بی کے عوام کو اپنے اعتماد میں لیتے ہو ئے سی پیک میں تمام صوبوں سے زیادہ حصہ لینا اور عوام کو سہولیات فراہم کر نا ہے جو کہ جی بی کے عوام کا حق ہے ساتھ ہی دیا مر بھا شہ ڈیم کی سو فیصد را ئیلٹی جی بی کا حق ہے کیونکہ اس منصو بے سے جی بی متاثر ہو گا اور پاکستان کو جی بی کے عوام قر با نی دیکر ترقی کے راہ پہ گامزن کر رہے ہیں تو حکومت پاکستان بھی جی بی کے عوام کا استحصال نہ کر ے اور اس منصو بے کا سو فیصد را ئیلٹی کا حق جی بی کا ہے جو کہ ہمارا مطالبہ ہے ۔ سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جی بی کے لیئے خدمات نا قابل فرا موش ہیں اور اس طر ح کے بھا ئی چا رگی کی وجہ سے ہی جی بی تر قی کر ے گا ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئینگے تا کہ جی بی کے عوام کو ان کا حق مل سکے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ