گلگت 03 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز(پ۔ر)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے مقامی حکومتوں کو مضبوط اور بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانے کیلئے ماسٹر پلان کے تحت تعمیر و ترقی کو یقینی بنارہی ہے اور گلگت بلتستان کے بڑے شہروں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ پہ کا م تیز کردیا ہے شہر وں کی بھڑ تی ہوئی آبادی اور اور صفائی کے اہم مسائل کے حل کیلئے سولڈ ویسٹ مینجمینٹ نظام کیلئے کوششیں عملی جامعہ پہنایا جا رہا ہے گلگت بلتستان میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کو گلگت شہر سے شروع کیا جاے گا اور اس سسٹم کو کامیاب بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سرمایہ کاری کیلئے دعوت دی جا رہی ہے اس سے رہائشی علاقوں سمیت گلگت شہر کے صفائی کے بعدجمع ہونے والا کچرہے کو ایک خاص عمل(segregation )کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا پرائیویٹ کمپنی کو ٹیھکہ دیا جائے گا جو کچرے کو بھیجنے کے بعد کمپنی ادارے کو معاہدہ کے تحت ادائیگی کرے گی جس سے ریونیو کے حصول میں مدد ملے گی اور اس سلسلے میں بلدیہ گلگت کے آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ شہر میں کچہرہ کو جمع کرنے کیلئے عوام اور مکینوں کو آگاہی دی جائے گی اورروزانہ کے بنیادوں پہ کچرے کو گھر گھرسے اٹھانے کیلئے بھی پرایؤیٹ کمپنیوں سے مشارت جاری ہے جس سے محلوں میں صفائی کے نظام کا نظام بہتر ہوگا اسکے لئے بلدیہ گلگت اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام اور تاجر برادری سمیت خواتین کو شہر اور اپنے گھر کی صفائی کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہا ں بلدیہ گلگت دورے کے موقع پہ چیف آفیسر جاوید اقبال کی طرف سے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام اور بلدیہ گلگت مجموعی زمہ داریوں کے سلسلے میں دی جانے والی ایک اہم سیٹلائٹ بریفنگ کے موقع پہ کیا بریفنگ کے موقع پہ ایڈمنسٹریٹر /اسسٹنٹ کمشنر گلگت رانا محمد وقاص انور پہ ڈیوپلمنٹ آفیسر مجیب سردار ۔چیف آفیسر ضلع کونسل حاجی ذوالفقار احمد ۔ٹاون انجینئر علی احمد جان ۔اکونٹس آفیسر/ٹرانسپورٹیشن آفیسر سردار حسین ۔ایڈ منسٹریٹوآفیسر منیر احمد سولڈ ویسٹ مینجمینٹ آفیسر زوہیب ایوب و دیگر بلدیہ زمہ دار اہلکار بھی موجود تھے اس موقع پہ سیکریٹری نے ایڈ منسٹریٹر/اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد وقاص انور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کے کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ملازمین پہ چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے اور بلدیہ گلگت میں ملازمین کے حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے بایؤمیٹرک نظام کو تنصیف کے ذریعے پابند کیا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے کوتاہی برتھنے والے اور کام چور ملازمین کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی غیر حاضرملازمین کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔بعدازاں انہوں نے گلگت شہر پونیال روڈ ۔میر جہاندار شاہ روڈ۔ہسپتال روڈ جماعت خانہ بازار کے فٹ پاتھوں پہ تجاوزات کا جائیزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا کہ فٹ پاتھوں پہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی جائے اور بلدیہ گلگت کے منظوری کے بغیر زیر تعمیر عمارتوں کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ گلگت رانا محمد وقاص انور اور چیف آفیسر جاوید اقبال ور دیگر بلدیہ حکام کے ہمراہ سٹی پارک کا بھی دورہ کیا اور سٹی پارک میں ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ عوام کو سیر وتفریح کے سہولیات کیلئے عملی کام کر رہی ہے سٹی پارک کی خوبصورتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔سٹی پارک میں ہونے والے کام کو تیز کرنے کے لیے بھی احکامات دیئے گلگت شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ عملی اقدامات کر رہی ہے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ