ہنزہ نیوز اردو

اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پہ شہر میں غیر قانونی گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروایؤں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پہ شہر میں غیر قانونی گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروایؤں کو تیز کردیا گیا منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پہ میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمی اور میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے پرانا پل روڈ کے قصائیوں کے دکانوں پہ چھاپے مارے اور ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے والے 2قصائیوں کے دکانوں کو سیل کردیا جبکہ یک قصاب موقع سے فرار ہوگئے ۔فرار ہونے والے قصاب کے خلاف سٹی تھانے میں ایف آئی آر کٹوادی گئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عوام کے شکایات پہ اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گلگت خرم پرویز کے حکم پہ ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے 2قصائیوں کو جیل اور چار قصائیوں کو کے دکانوں کو سیل کر دیا تھا ۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے طرف سے ہونے والی کاروائیوں کو احسن اقدام قرار دیا اور اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کاروائیوں روزانہ کی بنیادوں پہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انتظامی رٹ کو قائم رکھا جا سکے ۔ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمینے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرانفروشوں اور غیر قانونی طور پہ گوشت فروخت سمیت اشیاء خوردہ نوش کی خرید و فروخت میں من پسند نر خوں پہ عوام کو لوٹنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ انکے خلاف کاروائی کی جاسکے انہوں نے کہا کہ دونمبر اشیاء کے لین دین کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے انشاء للہ عوام کے تعاون سے انتظامی رٹ کو بحال رکھا جائے گا ۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ