ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں سیاحوں کی آمد ، پٹرولیم مصنوعات کی قلت ، عوام اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ میں سیاحوں کی آمد ، پٹرولیم مصنوعات کی قلت ، عوام اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ۔ضلع ہنزہ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ کئی روز جا ری جبکہ دوسری جانب ہنزہ کے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی ٹرانسپورٹرز بلکہ ملک ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہیں ۔ عوامی حلقوں اور مقامی ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ اور نگر چونکہ دو اضلاع میں تین سے چار پٹرول پمپ موجود ہے جبکہ دو نوں اضلاع میں ہزراوں گاڑیوں کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے انے والے سیاحوں کا رش روز بروز بڑتا رہا ہیں جس کی وجہ سے مقامی اور سیاھوں کو سخت ،مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس ضمن میں ضلع ہنزہ اور نگر کے پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے تاکہ سیاحوں کے مسکن اضلاع میں مقامی عوام کے علاوہ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ پڑے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر