ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی ترجمانی بچوں کا کھیل نہیں ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ” ن ” خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سینئر نائب صدر رانی صنم فریادؔ کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس بسین آفس میں ہوا ۔جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں ثریا بیگم ، گل جہان ، تاج بی بی ، عشرت بی بی ، ثانیہ بتول سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کیں ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد پاس کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی ترجمانی بچوں کا کھیل نہیں ۔ اس حوالے سے خواتین ونگ کسی کی حمایت کا مخالفت نہیں کریگی بلکہ غیر جانبدار رہے گی ۔ ماضی میں بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی چناؤ میں پارٹی سے ہٹ کر عہدے دیے گئے جن سے اختلاف کے باوجود ہم نے پارٹی فیصلے کو دل سے قبول کیا مگر حکومتی ترجمان کا عہدہ حساس نوعیت کا ہے اس کے انتخاب میں سوچ سمجھ کر اور باہمی مشاورت سے فیصلہ ہونا چاہیے ۔ اجلاس میں گلگت شہر اور مضافات میں غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈز پہنچانے کے مشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم اپنے سیاسی و سماجی پلیٹ فارم سے اس مشن کو مذید جاری رکھیں گے۔ ہیلتھ کارڈز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے غریب عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے جس کو وسعت دینے میں گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے جو کردار ادا کیا ہے خراج تحسین کے مستحق ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ