ہنزہ نیوز اردو

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا کوہل بالا کا دورہ ،مرمتی کام کا جائیزہ لیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا کوہل بالا کا دورہ ،مرمتی کام کا جائیزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمدنے ٹاون انجینئر اور مجسٹریٹس کے ہمراہ کوہل بالا کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورہ کے دوران تعمیراتی کام کیلئے استعمال ہونے والے میٹریل کا جائیزہ لیا اور ٹھیکیدار کو جلداز جلد کام کی تکمیل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دورے کے دوران کوہل کے دیگر حصوں کا بھی جائیزہ لیا اور ضروری مرمتی کام کرنے کے ہدایات بھی دے دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے ٹاوں انجینئر کو حکم دیا کہ وہ اپنے موجود گی میں تعمیراتی کام کی نگرانی کریں تاکہ کام کا معیار بہتر ہو سکے علاقے کے عوام نے مرمتی کام کا آغاز ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ