ہنزہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے نائب صدرحاجی جان نے کہا ہے کہ ہنزہ ڈسٹرکٹ سول ہسپتال تا ڈورکھن رابطہ سڑک کی میٹلنگ ناقص مٹیریل سے کی جا رہی ہے سڑک سولہ فٹ ہے اور اس پر صرف ۱۰۔ فٹ تارکول کیا جا رہا ہے جو کہ عوام اور ٹرانسپوٹرز کے لئے مستقبل میں مسائل کا انبار چھوڑ دے گی۔ اور آئے روز حادثات کا سبب بن جائے گی۔سڑک کے دونوں جانب فٹ پاتھ پر سیمنٹ بھی اس سکیم میں نہیں ہے۔ اور نہ ہی سپیڈ بریکر تو دور کی بات ہے۔ سڑک کے دونوں جانب سیمنٹ کیا جائے یا پورا سڑک پر تارکول بھی کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ قراقرم ہائے وئے پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ