گلگت(خبرنگارخصوصی)ہنزہ الیکشنزکو باربار ملتوی کرنا صوبائی حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کی نا اہلی اور بہت بڑی سازش ہے ،ہمیں پہلے سے خدشہ تھا کہ صوبائی حکومت اور چیف الیکشن کمشنر آپس میں سا زباز کررہے تھے اور ان کو اپنے چہیتے امیدوار کی ناکامی نظر آرہی تھی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار وزیربیگ کی بھاری اکثریت جیت یقینی ہے اس لئے الیکشن کو باربا ر ملتوی کیا جارہاہے ۔ان خیالات کا ظہار پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد اور صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا یہ چیف الیکشن کمشنر صوبائی اور وفاقی حکومت کا آلہ کار بن چکے ہیں اس لئے جس طرح آڈیٹر جنرل آف پاکستان گلگت بلتستان کا آڈیٹر جنرل ہوتا ہے اس طرح چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کو گلگت بلتستان کا چیف الیکشن کمشنر کی اختیارات دے کر GB کا بھی چیف الیکشن کمشنر بنایا جائے اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی پوسٹ کو پوسٹ کو ختم کیا جائے ،کیوں کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان مسلم لیگ ن کا کارکن بن کے آفس چلارہے ہیں اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2015ء میں اس چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے ن لیگ کا جیلا بن کر پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا یا گیا اور اب ضمنی انتخاباتحلقہ 6میں بھی پیپلزپارٹی کے امیداور کی جیت واضح نظر آنے کی وجہ سے بار بار الیکشنز ملتوی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنے خراب حالات کے باوجو الیکشن کا پر امن طریقہ سے انعقاد کیا جارہاہے ،وزیراعظم اور آرمی چیف پورے پاکستان کے دورے کررکے ہیں کہیں پہ بھی الیکشن ملتوی نہیں ہوتے ہیں صرف گلگت بلتستان میں کیوں یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔