گلگت( پ ر) ایس سی او آزاد ی فٹبال کپ چیمپیئن شپ ، گلگت الیون نے جوٹیال کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ محمدی کلب نے سپر سٹار کشروٹ کو زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی آصف جان اور نصر اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے دوران میچ سپر سٹار کشروٹ کے کھلاڑیوں کی جانب سے آفیشلز کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرکے جھگڑا کرنے پر اگلے سال ایس سی او پر پابندی عائد کردی پاک فوج نے فوراً پہنچ کر کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچالیا SCOکے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر نگرانی گلگت سٹی پارک میں سیکنڈ ایس سی او فٹبال چیمپیئن شپ 2016کے سلسلے میں جمعہ کے روز دو اہم مقابلے ہوئے پہلے میچ میں محمد ی کلب نے سپر سٹار کشروٹ کو 1گول کے مقابلے میں2گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دوسرے کھیلے گئے میچ میں گلگت الیون نے جوٹیال پائنرز کلب کو 0کے مقابلے میں 2گول سے اپ سیٹ کرکے فائنل میں جگہ بنالی گلگت الیون کی جانب سے آصف جان ، محمد ی کی طرف سے نصر اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے علی اور نثار نے امپائرنگ جبکہ عارف محمود ، امتیاز احمد ، آصف ، شان شاؤس نے سائیڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دئے ۔