ہنزہ نیوز اردو

پرنس کریم آغاخان کی تخت نشینی کا 59واں سالگرہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی تخت نشینی کا 59واں سالگرہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اج منایا جائے گا۔جس کے تحت ریجنل کونسل برائے ہنزہ حکم کے مطابق 11جولائی کی الصبح ہنزہ بھر کے عبادت گا ہو ں پر ملک کے سلامتی و سا لمیت کے لیے خصوصی دعائیں مانگے جائے گی ۔جس کے بعد ہنزہ بھر کے مختلف علاقے سوست، گلمت ،کریم آباد۔ علی آباد۔ ناصرآباد کے مرکزی جماعت خانوں پراس دن کے حوا لے سے خصوصی اجتماعات منعقدہو ئے۔ جس میں پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت اور اسلام میں بھائی چارہ گی پر واعظین اور جماعتی لیڈارن نے خصوصی طور پر روشنی ڈال دئیے۔ جبکہ شام کو ہنزہ بھر کے عبادت گاہوں، پہاڑوں اور میدانی علاقے ،بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے چراغاں اور سجا یا گیا۔جبکہ گزشتہ روز پرنس کریم آغاخان کے سالگرہ کے خوشی میں ہنزہ کے مختلف علاقوں میں میوزیکل شویز اور رویاتی رقص کے تقریبات منعقد ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ