گلگت 11 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے6ہنزہ پرنس سلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر بیگ عوامی حمایت کھوچکے ہیں اور اوٹ پٹانگ بیانات کے ذریعے ہنزہ کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ عطاء آباد کے متاثرین کے زخموں پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے مرہم رکھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے علی آباد میں متاثرین پر گولیاں برسائیں اور باپ بیٹے کو شہید کردیاپاکستان پیپلز پارٹی نے اسماعیلی کمیونٹی کو گلگت بلتستان کونسل میں نمائندگی نہ دے کر روایتی تعصب کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کونسل میں اسماعیلی کمیونٹی کو نمائندگی اور ایک باکردار شخص کو گلگت بلتستان کونسل میں ٹکٹ دے کر کامیابی دلائی پاکستان پیپلز پارٹی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تعین نہ کرسکی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہنزہ کو الگ ضلع کا درجہ دے کر ہنزہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گوجال کو سب ویژن جبکہ شناکی کو تحصیل کا درجہ بھی دے گی جس کے بعد ضلع ہنزہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کا وجود مٹ جائے گا اور مسلم لیگ ن واحد جماعت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ میرٹ کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سوائے ملازمتیں فروخت کرنے کے دوسرا کوئی کام نہیں کیا ہے پرنس سلیم خان نے کہا کہ ہم عوامی حمایت سے انشاء اللہ 28مئی کو ضمنی الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام ترصلاحیت بروئے کار لائیں گے اور اگر ہم سے ماضی میں کمی کو تاہی یا کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تو پارٹی قیادت اور کارکنوں کی مشاورت سے بہتری لانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کی قیادت، عہدیداران اور کارکن متحد ہیں اور ہماری پارٹی 8جون2015ء کی طرح 28مئی 2016کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔