ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 06 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز(خبرنگار خصوصی )ہنزہ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ۔جمعہ کے روز ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کی اجلاس کے بعد چیئر مین PPPبلاول بھٹو زرداری کو 3بندوں کے نام بھیجے تھے جس میں سے چیئر مین نے وزیر بیگ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے اور وزیر بیگ ہنز ہ کے ضمنی انتخابات کے امیدوار ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے جو راجگی نظام کے خاتمہ کرکے سیاسیت اور حاکمیت کا حق غریب عوام کی جولی میں ڈالا کے عوام کو بااختیار بنایا تھا آج نواز شریف نے پھر سے ہنزہ کے عوام کو اسی نظام کے حوالے کرکے راجوں کو ہنزہ کے عوام پر مسلط کیا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت اور حکومت نے الیکشن ٹکٹ کی حوالے سے سروے کرکے اپنے اور ہنزہ کے عوام کا وقت ضائع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،ان سفارشات کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا میرٹ اور ورکروں کی اہمیت صرف پیپلز پارٹی میں اور ان کی رائی کو ترجیہی دی جاتی ہے لیکن مسلم لیگ ن امریت کی پیداوار جماعت ہے جس میں پولیٹیکل ورکر کی کوئی اہمیت نہیں اور جو ان کے ٹکٹ کے فیصلہ سے ثابت ہوا ہے ۔سعدیہ دانش نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اور ورکرز کی ایک دوسرے سے محبت کا ثبوت ہے کہ ہنزہ کی ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کے لئے پیپلز پارٹی کے 9امیدوارنے درخواستیں جمع کروائے ہیں کیوں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ عوامی جماعت ہے جو عوام کے لئے جدو جہدکرتی ہے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے اور جس کے لئے پارٹی کی قیادت نے قربانیاں دی ہیں ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ