گلگت 03 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر ، تحصیلدار عارف حسین نے عملے کے ہمراہ حلقہ3حراموش میں حالیہ سیلاب کے متاثرین میں اشیاء خوردنوش تقسیم کی اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور تحصیلدار نے حراموش خلترو کیلئے 18خوراک کے پیکٹ ، رحیم آباد کیلئے25اور اوشکھنداس کیلئے8پیکٹ تقسیم کئے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے بارشو اور سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کردہ ریلیف سامان کو اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کمال الدین قمر، تحصیلدار عارف حسین نے عملے کے ہمراہ لوکل کمیٹیز کی نگرانی میں خلترو، رحیم آباد اور ا وشکھنداس کے متاثرین سیلاب میں تقسیم کئے ان اشیاء میں آٹا، چاول، گھی اور دیگر اشیاء شامل تھیں ان اشیاء کو حکومت پنجاب نے گلگت بلتستان کے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیجی تھی ۔