ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ عید کے دنوں میں پٹرول کی شدید بحران ملکی وغیر ملکی سیاحوں پر سخت مشکلات کا سامنا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 

ہنزہ ( اجلا ل حسین )ہنزہ عید کے دنوں میں پٹرول کی شدید بحران ملکی وغیر ملکی سیاحوں پر سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔ عید اور دیگر چھٹیوں پر ائے ہو ئے ہزاروں ملکی سیاحو ں کا رخ ہنزہ کی طرف علاقے میں پٹرول کی شدید قلت کی وجہ سے ملکی سیاحوں کا سفر ادھورا رہ کر رہ گئے ہیں ۔ ہنزہ کے پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں بنا کر بے چینی سے سیاح اپنے خاندانوں کے ساتھ انتظار میں بیٹھے ہوئے ہے ۔ جبکہ دوسری جانب پٹرول پمپ پالکان کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ڈپو سے پٹرول لانا بند ہو گیا جبکہ علاقے میں سیاحوں کی زیادہ آمد کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز میں سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے تاہم انشاللہ اج رات تک پٹرول ہر صورت ہنزہ پہنچادیا جائے گا اور پہلی ہی فرصت میں سیاحوں کو پٹرول مہیا کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کو دور کرے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ سیروتفریح کے لئے خصوصی طور پر اپنی دفاتر سے چھٹیاں لیکر گلگت بلتستان کی طرف رخ کر گئے ہیں تاکہ وقت پر گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقوں کو اپنے کیمروں میں قید کر تے ہوئے اپنے اپنے علاقے کی طرف جا سکے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ