ہنزہ نیوز اردو

بچوں کی ڈولپمنٹ میں اس کے گھر، والدین اور سکول ٹیچرز کا ہاتھ ہوتا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت جنوری6 ہنزہ نیوز(نمائندہ خصوصی) پرنسپل عرفان علی نے ایگل پبلک سکول امپھری کے سالانہ نتائج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے لئے کار آمد افراد پیدا کیے جاسکے۔ بچو ں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگابچوں کی ڈولپمنٹ میں اس کے گھر، والدین اور سکول ٹیچرز کا ہاتھ ہوتا ہے ان دونوں کی combinationسے ہی بچوں کا مستقبل بنتا ہے۔ سکول ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر بچوں کے پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔ والدین بچوں کے روشن مستقبل کے لیئے اساتذہ کے ساتھ دینا ہوگا، والدین کی ذمہ داری ہے کی وہ بچوں کو گھروں میں ایک اچھا ماحول پیدا کریں جس سے اس کے روشن مسقبل کی امید پیدا ہو۔ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتاہے۔ لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی خصوصی توجہ دیں۔ معاشرے کے لئے کرامت اور مفید جو انسانیت کی خدمت کرسکے۔ ایسے افراد پیدا کئے جاسکے ۔ ایگل پبلک سکول جس طرح سے تعلیمی میدان میں بچوں کی تربیت کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور بچوں کی صلاحیتیں آئے دن بڑھ رہی ہیں جب کی مختلف مقابلوں میں اس سکول کے طلباء کے کئی میڈ ل حاصل کرلئے ہیں۔جس پر ایگل پبلک سکول کی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ تقریب میں سول سو سائٹی والدین اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔پروگرام میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور سٹیج پر اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ