ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ کے عوام کا منتخب نمائندہ میر سلیم خان اسلام آباد میں بیٹھ کر خوابوں میں ہنزہ میں 24گھنٹا بجلی دیکھا رہا ہیں ان کو معلوم نہیں ہے کہ وہ اسلام آبادمیں ہے یا کریم آباد میں ۔۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے انفارمیشن سیکرٹری صداقت حسین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر سلیم جب سے جیتا ہے عوام ہنزہ نے ان کو کبھی دیکھا بھی نہیں وہ عوام کے نظروں سے اوجل ہوتے ہوئے اسلام آباد میں بیٹھ رہا ہے ان کو کیا معلوم کہ ہنزہ کے عوام کن کن مشکلات میں ہے ہنزہ سے دُور خوابوں میں بیٹھ کر کہ رہا ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو چکی ہیں مگر ایسا نہیں اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے تو میر کے محل اور ان کے ہوٹل پر عوام کی بجلی 24گھنٹے جل رہی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات صداقت حسین نے مزید کہا کہ PMLکی حکومت آئے دو سال کا عرصہ گزار رہا ہے ہنزہ میں بجلی پر دو روپے کا کام نہیں ہو ا ہے اس وقت ہنزہ کے مختلف علاقے مایون، شمشال ، حسن آباد نالا دو میگاوٹ اور مسگر پاور منصوبہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے منصوبے ہیں جن پر کام کیا جارہا ہے انشاللہ بہت جلد وہ منصوبے عوام کے مفاد میں استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر پی پی کے دور حکومت بجلی کے ییہ منصوبے نہیں رکھتے تو اج ہنزہ کے عوام کو مزید مشکلات درپیش ہوتے۔ ہم میر سلیم خان مشورہ دیتے ہیں کہ ہنزہ کے عوام نے اپ کو مینڈیٹ دیا ہے اگر ان کا احترام کرتے ہیں تو اپنی حلقے میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ