ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کا بینہ نے حلف لے لیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلا ل حسین ) ہنزہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کا بینہ نے حلف لے لیا ۔ ہنزہ کنٹر یکٹر ز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس ہنزہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق تھے ۔ کنٹر یکٹر ز ایسوسی ایشن ہنزہ کے نومنتخب کابینہ سے ڈپٹی کمشنر نے حلف لیا بعداز حلف ٹھکیدار برادری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہاکہ سب سے پہلے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ایمانداری کے ساتھ ادا کرینگے ۔علاقے کی تعمیر و ترقی کا ضامن بھی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ہے ۔آپ لوگ ایمانداری کے ساتھ کام کرکے بھر وقت منصوبے مکمل کرینگے تو علاقے میں ترقی ہوگی ۔ آپ لوگ منصوبے ٹائم پر مکمل نہیں کریں گے تو علاقے میں ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوگا ۔ آپ لوگوں کو جو بھی ٹھیکے ملیں وہ سرکاری ہو یا نجی خلوص اور ایماندار کے ساتھ پایہ تکمیل پہنچائے تو علاقہ خوش حالی کی طرف گامزن ہوگا کسی بھی علاقے کی تعمیرو ترقی کا انحصار کنٹریکٹرز پر ہی منحصر ہے اس لئے معاشرے میں کنٹر یکٹرز کو اہمیت حاصل ہے ۔ آپ لوگ ایمانداری سے کام کریں گے تو علاقے میں ترقی ہوگی یہ تب ممکن ہوگا جب آپ لوگ تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر میرٹ پر ٹھیکے تقسیم کریں گے آپ لوگوں کو ہنزہ کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔مجھے اُمید ہے کہ نومنتخب کابینہ کے آنے سے ایک نیا باب کا آغاز ہوگا ۔میں پھر سے کہناچاہو نگا کہ آپ سب زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کرداد ادا کریں گے ۔ ڈی سی نے مزید کہاکہ ہم لوگ آج یہاں پر ہے تو کل کہی اور ہونگے لیکن یہ علاقہ تمہارا ہے آپ نے پوری زندگی یہاں پر گزارنی ہے لہذا دل لگاکر کام کریں تاکہ آپ اور آپ کے بچوں کا مستقبل روشن ہو سکیں ۔مثال کے طور پر جو سکول آپ بنائے گے تو اُسی سکول میں آپ کے بچے ہی پڑھے گے ۔مزہ تب آئے گا کہ آپ لوگ دل لگاکر علاقے کی خدمت کریں گے مجھے اُمید ہے کہ آپ لوگ اپنے فیلڈ میں خلوص ،ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کرینگے ۔حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان عالم پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر نے کہاکہ سب پہلے نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق کا شکریہ ادا کرونگا کہ اُنہوں نے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لیکر ضلع ہنزہ کے بیمار منصوبوں میں جان ڈالنے میں محکمہ بی اینڈ آر کی مدد کی ۔جس کی وجہ سے کئی سالوں سے التوا کا شکار منصوبوں پر دوبارہ سے کام کا آغاز ہو ا۔جس سے علاقے کو فائیدہ ہوا ۔اس حوالے سے جو کردار ڈی سی صاحب کا ہے وہ کسی سے پو شیدہ نہیں ہے ۔صدر جان عالم نے کنٹر یکٹرز ایسوسی ایشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نومنتخب کابینہ سے گزارش کرونگا کہ تمام ٹھکیدار برادری کو اپنے ساتھ ملاکر اس علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ جو حلف میں بیان کیا ہے مجھے اُمید ہے کہ آپ لوگ اُس پر من وعن عمل کرینگے ۔ اُنہوں نے ٹھکیدار بلال کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جیسے دیانتدارو ایماندار ٹھکیداروں کی رہنمائی ان کیلئے مشعل راہ ہوگی مجھے اُمید ہے کہ آپ وقتافوقتا مشورہ دیتے رہیں گے تاکہ آپکے تجربے سے علاقے کو فائیدہ ہو سکیں ۔جان عالم نے کہاکہ ہنزہ کے ٹھکیداروں سے گزارش کرونگا کہ آپ اپنے بساط کے مطابق اس علاقے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس سال ہنزہ کا اے ڈی پی 80کروڈ سے زائد کا ہے یہ منصوبے آپ لوگوں نے ہی مکمل کرنے ہیں لہذا پورے قوت ارادی کیساتھ تیار رہے تاکہ منصوبے بھر وقت مکمل ہو سکیں ۔ہنزہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب کابینہ میں ۔اعلیٰ نمبردار اجلال حسین صدر ۔آزاد نائب صدر۔ سینئر نائب صدر امان علی شاہ ۔ جنرل سکریٹری نثار علی ۔ جوائنٹ سکریٹری نیک عالم جبکہ فائناس و اطلاعات و نشریات آصف رحیم نے اپنے عہدوں کا حلف ڈپٹی کمشنر ہنزہ سے لے لیا ۔ نومنتخب صدر کنٹر یکٹرز ایسوسی ضلع ہنزہ اعلیٰ نمبردار اجلال حسین نے کہاکہ آج کی اس صدارتی حلف برداری کی خصوصی تقریب میں آپ سب حضرات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدہد کہتا ہو ں کنٹر یکٹرز ایسوسی ایشن ہنزہ کی سماجی خدمات کا سفر اُس مشن تسلسل ہے جو سال 1999ء میں ہمارے ایک سینئر کنٹریکٹر ساتھی محمد بلال کی قیادت میں ہنزہ نگر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نام سے آغاز کیا تھا آج اُسی مشن کو جاری و ساری رکھنے کی خاطر اس ناچیز کو آپ لوگوں نے منتخب کیا ہے ۔میں اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ آپنی آئینی مدت کے دوران کنٹریکٹرز برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے خطے میں ورکس ڈیپارٹمنٹ پاور ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام سرکاری اداروں میں پرو کیورٹمنٹ سے متعلق اداروں اور کنٹر یکٹرز کے مابین تعاون پر مبنی مثالی کردار ادا کرونگا۔ کنٹر یکٹرز کے معیار زندگی کو بلندکرنے کیلئے انکے پیشہ وارانہ مسائل اور مطالبات کو لیکر ہر سطح پر جدوجہد کروں گا ،اُنہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی معاشرے کی ڈویلپمنٹ کیساتھ کنٹریکٹرز کانام لازم ملازم ہوتا ہے کنٹر یکٹرز کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیں اور اُس معاشرے میں ریڈھ کی ہڑی کی مثال ہوتے ہیں ۔ کسی بھی معاشرے میں کنٹر یکٹرز کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے ۔لیکن بد قسمتی سے آج یہ پیشہ زوال پذیر ہے اور چند نا عاقیت اندیش نوازکی وجہ سے یہ مقدس پیشہ بدنام ہوتا جارہا ہے ایسی کالی بھیڑوں کو ہماری برادری سے نکالنا ہوگا جو زاتی مفاد کی خاطر تمام قوائد و ضوابط کے ساتھ مذاق کھیل ،کھیل رہے ہیں ۔صدر اجلال حسین نے مزید کہاکہ ہنزہ کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور اُن کے عہداروں اور کارکنان سے بھی یہ گزارش کروں گا کہ ہمارے اور آپ کا مشن ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ خطہ ہنزہ کی خدمت ہماری منزل ایک ہیں لہذا ہم سب کو ملکر خطے میں میرٹ کی بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ہمیں اچھے کردار کے طور پر یاد رکھیں ۔میں ہنزہ کے عوام کی خدمت پر معمور سرکاری اداروں کے معزز اہلکاروں سے بھی یہ اپیل کروں گا کہ اس عظیم مشن کی کامیابی کیلئے ہمیں ساز گار ماحول فراہم کرنے میں ہماری مدد کرینگے آپ بھی میرٹ کے علمدار ہیں ۔اور ہمارا بھی یہی عزم ہے کہ ڈ ویلپمنٹ پروجیکٹس کی تعمیر کیلئے اہل ٹھکیداروں کا چناء کیا جائے تاکہ خطے میں مثالی ترقی کا دور دورہ ہو ۔نومنتخب صدر نے مزید کہاکہ سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹس کے تناظر میں خطہ ہنزہ کی اہمیت آپ سب کے سامنے ہے ہمیں ان چلیجزز سے نمٹنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات کے سلسلے میں مل جُل کر جدو جہد کی ضرورت ہے ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹرز کی مثال ایک سائیکل کے دو پہیوں کی طرح ہے دونوں کا پالیسی کردار پیشہ وارنہ کامیابی کا ضامن ہے ۔اس تقر یب میں ہنزہ بھر کے تمام ٹھکیداروں سمیت سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ