ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی کے دوران برآمد ہونے والی 250لیٹر شراب ، بمعہ پلانٹ اور ملزمان میڈیا کو د کھا رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ پولیس کی کامیابی چھاپہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان کی ذیر نگرانی پولیس جوانوں نے 250لیٹر شراب برآمد کر دیا۔ گزشتہ روز ہنزہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرسید جان کے زیرنگرانی پولیس چوکی کریم آباد کے انچارج عسیٰ خان و دیگر پولیس جوانوں نے مخبر کے اطلاع پر کامیاب چھاپہ کے دوران ہنزہ کے گاوں آحمدآباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد دیدار علی ولد مومن حیات ، گلباز ولد حاجی بیگ سے بمعہ پلانٹ 250لیٹردیسی شراب عرق برآمد کر ایا ۔ پولیس کے کامیاب کاروائی پر ایس پی ہنزہ آصف اعوان نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان اور کے ساتھ پولیس جوانوں کی کاروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دیا اور ان کی نمایا ں کارکردگی پر نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ پولیس کی کامیاب کاروائی پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کروائی کرتے ہوئے FIRدرج کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ