ہنزہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے سیکرٹری اطلاعات صداقت شہاب نے کہا ہے کہ ہنزہ بھر میں صاف پانی کے حصول کی خاطر ہماری دور اقتدار کے دوران فلٹریشن پلانٹس کا جال بچھایا گیا تھا۔لیکن اب اُن تمام تر پلانٹس موجودہ حکومت کی عدم توجہ کے سبب زنگ آلود ہوکر رہ گئے ہیں اور صاف پانی سے محروم ہیں۔ اس پر محکمہ تعمیرات عامہ ضلع ہنزہ کے ایگزکٹیو انجینئر خوب رشوت لینے میں مصروف ہیں۔ٹیھکہ داروں کو تنگ کرنا اُن کا معمول بنا ہوا ہے۔ دفتر ہٰذا میں حاضری کی بجائے کام کا بھی روزہ رکھ کر وقت پرادائگیاں نہیں کر رہا ہے جس کے باعث ٹیھکہ دار سریا اور سیمنٹ کے تاجروں کے سامنے خوار ہو رہیں ہیں ۔ جو کہ ٹیھکہ داروں کے لئے باعث پریشانی بنا ہوا ہے۔ جس کے با سریا اور سیمنٹ کے تاجروں کے سامنے خوار ہو رہے ہیں۔ سب سے بڑی کمال یہ ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ ضلع کے پاس اس وقت کوئی کیشر موجود نہیں اس سے بڑھ کر ستم ظریفی کی بات اور کیا ہونی چاہئے۔ اور جون کا مہینہ رواں دواں ہے۔ ٹھیکہ دار آئے روز تعمیرات عامہ کے دفتر کے گرد شمع کے گرد پروانے کی طرح تواب کر نے اور اپنا وقت کا ضیاع کر کے واپس جانے پر مجبور ہیں۔ٹال مٹول کی پالیسی یہاں عام ہے۔ کوئی کسی کام کاج کی تکمیل کا پرسان حال نہیں ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اور سیکریٹری ورکس مذکورہ بالا محکمہ کا قبلہ درست کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ