ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ۔۔۔۔۔۔چینی وفد سے ڈی سی ہنزہ شہر یار خان ، محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ڈائریکٹراقبال حسین کے علاوہ ہوٹلز ایسوسی ایشن، ٹوار اپریٹرز اور ٹرانسپورٹرز سیاحت کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین)گلگت بلتستان اور کاشغر کے درمیان بارڈر سیاحت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ہمیں چاہیتے ہے کہ چین اور سیاح گلگت بلتستان آئے جبکہ گلگت بلتستان سے سیاحوں کی آمد ہم چین میں کرے تاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دوستی میں مزید مضبوطی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کریم آباد ہنزہ میں ڈی سی ہنزہ ، محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اقبال حسین اور چین سے آئے ہوئے وفد انے ایک اجلاس میں کہا۔اجلاس میں ہوٹلز ایسوسی ایشن، گلگت بلتستان ٹوور اپیریٹر کے علاوہ ٹرانسپورٹرز شریک تھے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے سرکاری و غیر سرکاری وفود نے اتفاق کیا کہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے پاک چین سیاحت کی ابتدا کیلئے جس انداز میں مخلص ہے انشاللہ حکومت چین اور پاکستان کے تعاون بھر پور تعاون کرتے ہوئے اپنا کردارادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون کے مہنے میں گلگت بلتستان حکومت اور چین کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک بات چیت ہوا تھا اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گلگت بلتستان محکمہ سیاحت سے باضبطہ بات چیت اج گلگت میں منعقد ہوگی جس کے بعدکاشغر اور گلگت بلتستان ہوٹلز ایسوسی ایشن ، ٹوار اپریٹرز اور ٹراسپورٹروں آپس میں مل جل کر اس کو کامیاب بنانے کے لئے مزید کام کرینگے۔اجلاس میں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان ، ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور چین سے آئے ہوئے وفود نے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کردئیے ۔ جبکہ دوسری جانب چین کے صوبہ کاشغر کا وفد جمعہ کے روز جب سنٹر ہنزہ پہنچ گیا تو ضلعی انٹطامیہ اور محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیاجبکہ چینی وفد کے قیادت چین کاشغر ٹورزم ایسوسی ایشن کے صدر جرات قربان کر رہے ہیں وفد میں سیاحت ، انتظامیہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والیافسران شریک ہیں چینی وفد کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ شہریار خان اور محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اقبال حسین نے عشائیہ دیا جس کے بعد ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر ل کونسل کی تعاون سے میوزئیکل نائٹ کا اہتما م کیا گیا تھا۔ میوزیکل نائٹ میں علاقائی فنکاروں نے محفل لوٹ لی جبکہ چین کے مہمان بھی علاقائی دھنوں پر گرم جوشی سے رقص کا مظاہرہ بھی کر دیا۔چینی وفدنے ہنزہ میں اپنی دورہ کے دوران بلتت فورٹ کریم آباد اور کریم آباد بازار کا بھی معائینہ کیا جنہوں نے ہاتھ سے بنائی گئی دستکاری ناشیاء اء بھی خرید ری بھی کرلیئے جس کے بعد چینی وفد دو روزہ دورے پر گلگت بلتستان کے ہیڈ کواٹر گلگت روانہ ہو گئے جہاں پرصوبائی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرنے کے بعد کل وطن واپس جائینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ