ہنزہ نیوز اردو

ہماری سیاسی جماعت کا یہ پہلا کارنامہ ہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے دوران کیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی جماعت کا یہ پہلا کارنامہ ہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے دوران کیا گیا وعدے کے عین مطابق مرکزی ہنزہ کے لئے حسن آباد کوہل برین کے لئے ۱۔ کروڑ ۲۲ لاکھ کی رقم مختص کی ۔ اس سے قبل اس کوہل برین سے صرف ایک ہی تنظیم کے لئے فائدہ ہوتا تھا اب انشاء اللہ ہنزہ کے مرکزی تین بڑے گاؤں ۱۔ علی آباد۔ ۲ ڈورکھن۔ ۳ حیدر آباد کی کل تینوں گاؤں کی مشترکہ ۲۰۰۔ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ اس وقت حسن آباد کے کوہل سے جو عوام میں مایوسی کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کی بدولت اس کا بھی خاتمہ ہو گی۔ اور منصوبے کے تحت ۱۸۔ انچ کی پائیپ لائین بچھائی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی مذکورہ کوہل پر کئی بار رقم رکھی گئی لیکن ہر بار کرپشن کی نذر ہوئی جو کہ قابل مُذمت ہے اِس بار اگر کسی کرپٹ ٹھیکہ دار کو اس منصوبے کی تکمیل کی ذمہ داری دی گئی تو قابل برداشت نہ ہو گی اور اس کو قانون کے کھٹیرے میں لا کر اس کی کرپشن کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
پاکستان پُسلِم لیگ (ن) ضلع ہنزہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے مشکور ہیں کہ انھوں نے اپنے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے کی تکمیل کر کے عوام ہنزہ کے دل جیت لئے۔اور عوام کے سامنے ہم سب کو سُرخُرو کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ