ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے نریندر مودی کے حالیہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( سٹاف رپورٹر)۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے نریندر مودی کے حالیہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس ملک نے گلگت بلتستان کی عوام کو بے پناہ خوشیاں اور سہولتوں سے نوازا ہے۔گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کی خوشحالی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ نرنیندر مودی اپنے ملک کا فکر کریں جہاں غربت، بے روزگاری اور بدامنی عام ہے ۔مودی حکومت نہتتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرےَ۔جبکہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں بدامنی پھلانے میں بھی انڈیا کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔
اقوام متحدہ مقبو ضہ کشمیر میں نہتتے لوگوں کے قتل عام اور انسانی حقو ق کی پامالی کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کراردادوں پر عملدرامدیقینی بنائے۔
گورنر گلگت بلتستان نے انڈیا کے وزیر اعٰظم کو پیغام دیتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور رہنگے۔اور پاکستان کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ