ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان خاص طور پر ہنزہ میں میڈیا نے لوگوں کو آگاہی دینے میں مثبت کردار ادا کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورورپورٹ ): روپانی فاونڈیشن کے وائس چیرمین غلام طاہر نے کہا ہے کہ کورونا کے اس وبا سے بچاؤ کے سلسلے میں میڈیا جو کردار ادا کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے گلگت بلتستان خاص طور پر ہنزہ میں میڈیا نے لوگوں کو آگاہی دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اخبارات ، سوشل میڈیا ، الیکڑونک میڈیا کے زریعے بروقت آگاہی لازمی ہے روپانی فاونڈیشن اپنے منڈیٹ سے ہٹ کے پورے پاکستان میں لوگوں کی مدد کررہی ہے روپانی فاونڈیشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس وبا کے بارے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کریں روپانی فاونڈیشن کے سی ای او نے کہاکہ روپانی فاونڈیشن اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے پورے پاکستان میں کورونا کے وجہ سے لوگوں کے حالات میں ان کے ساتھ دینے کی کوشش کررہا ہے اب تک پورے پاکستان میں 8000 لوگوں کو راشن تقسیم کرچکے ہیں گلگت بلتستان میں 4000 فیملز کو راشن تقسیم کردیا ہے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ہنزہ پریس کلب کے ساتھ منسلک صحافیوں کو فوڈ پیکج دینے پر ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ اور صدر یونین آف جرنلسٹ اجلال حسین نے روپانی فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ