ہنزہ نیوز اردو

ڈی ایچ او شگر ایک نیک اور انصاف پسند افسر ہیں ان کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے. وزیر اکی شگری.

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

شگر( پریس ریلیز) مسلم لیگ ن گلاب پور یونین کے جنرل سیکرٹری وزیراکی شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرپور گلاب پور کے چند خود ساختہ عمائدین بلاوجہ وجہ ڈی ڈی او شگر پر پریشر ڈال رہے ہیں اور انہیں سرکاری امور کی انجام دہی میں کرپشن کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔ڈی ایچ او شگر بہادر خان ایک نیک اور انصاف پسند افسر ہیں ان کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔تما م مکاتب فکر کے ساتھ ان کا سلوک یکساں اور انصاف پر مبنی ہے۔ چند مفاد پرست لوگ محکمہ صحت شگر میں اپنی مرضی سے بھرتیاں کروانے کے لیے تلے ہوئے ہیں۔ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے بہادر خان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔بہادر خان نے ہمیشہ میرٹ کا خیال رکھا ہے ہم میرٹ اور انصاف کے حق میں ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ میرٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ وزیراکی شگری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بہادر خان کا کہیں بھی تبادلہ نہ کیا جائے اور ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے خود ساختہ عمائدین کے خلاف ایکشن لیا جائے اور انہیں حکومتی معاملات پر اثرانداز ہونے سے روکا جائے۔جب سے شگر ضلع بنا ہے اب تک کسی بھی سرکاری افسر کو یہاں سکون سے رہنے نہیں دیا جارہا ۔حکومت اس چیز کا نوٹس لے۔ تحریک انصاف گلاب پور یونین کے صدر ممتاز شگری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرپور گلاب پور کی عوام کو بہادر خان پر مکمل اعتماد ہے۔جو عمائدین ڈی ایچ او شگر کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں ان کی معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ