گلگت 13 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( پ ر) صو با ئی وزیر تعمیر ات ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مثا ل چور مچا ئے شور کی ہے ، حکو مت گلگت بلتستان خطے کو تر قی یافتہ بنا نے کیلئے تک و،دو کررہی ہے اور علا قے میں پا ئیدار قیام امن کیلئے عملی اقد اما ت کررہی ہے ، اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت ترقیا تی منصوبو ں کے حوا لے سے بھی سنجیدگی سے اقداما ت کررہی ہے، معاشرتی بقاء اور تر قی کیلئے کر پشن کا خا تمہ ضروری ہے ،کرپشن پر کنٹرول اور اس کے خا تمے کیلئے حکومتی ادارے محترک ہیں تمام محکمو ں میں شفا فیت یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحا ت میں شا مل ہے،کہ صو بائی حکو مت عوام کے جان و ما ل کے تحفظ کیلئے سنجید گی سے کا م کررہی ہے انہو ں نے کہا کہ ہم عوا م کے تمام تر مسائل سے واقف ہیں۔ تما م کا بینہ اپنی اپنی ذمہ داریو ں کو خو ش اسلو بی اور احسن طریقے سے سر انجا م دی رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان میں امن اور خوشحا لی کا دور لا ئیں گے،صو با ئی حکو مت نے ہمیشہ سے گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ