گلگت 11 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نان ایشو ز کی سیاست پر اتر آئی ہے ، انکے بیا نا ت سے لگتا ہے کہ یہ پارٹی مکمل طور پر حوا س با ختہ ہو چکی ہے ، اپنے ایک بیان میں صو با ئی وزیر نے کہا ہے کہ جھوٹ کی سیاست اور سیاسی پوائینٹ سکورنگ کا علاقے کو نقصان ہوگا اس لیئے مفاد عامہ کے ایشوز پر سیاست کرنے کی بجائے کوشش کی جائے کہ بیان بازی سے اجتناب کریں۔ ، گلگت بلتستان کا یہ پرُ امن خطہ مزید کسی سا ز ش کا شکار نہ بنا ئیں اور خطہ مزید کسی بد امنی اور ساز ش کا متحمل نہیں سکتا ،اس طرح کے پروپیگنڈ وں او ر سازشوں سے خطے کا بڑ ا نقصان ہو گا ، صو بائی حکو مت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیا دت میں با لکل درست سمت میں جا رہا ہے اور صوبا ئی حکو مت وزیر اعلیٰ کی ہد ایا ت پر مکمل عملد رآمد کرتے ہو ئے اصلا حا ت کی جا نب بڑ ھ رہی ہیں تمام ادارے مضبوط ہیں اور خطے کی تعمیر و تر قی کیلئے عملی اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں عوام کسی بھی سازش کا شکا ر نہ ہوں ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ