گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پولوگلگت بلتستان کا قومی کھیل ہے۔ اس کھیل کی وجہ سے گلگت بلتستان کا ایک پہچان ہے پولو کی فروغ کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دینور پولو ٹیم کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ۔اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑی محنت ولگن سے کھیلے اور اپنے علاقے کا نام روشن کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔کھلاڑی ماضی کو بھول کر مستقبل میں جیت کا جذبہ دل میں لے کر آگے بڑھیں تو کامیابی کو مشکل نہیں ہے اور آپس میں اتحاد واتفاق قائم رکھے۔ مذید اُنہوں نے کہا کہ راما فیسٹیول میں تمام اضلاع کے پولو ٹیمیں شرکت کر ینگے۔ اس کے لئے کھلاڑی مکمل تیاری کر یں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال اور سیکرٹری ورکس سید اختر حسین رضوی نے پولو ٹیم کو 20ہزار کاچیک بھی دے۔