ہنزہ نیوز اردو

پاک فوج نے آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز کی فیس میں رعایت

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پریس ریلیز):پاک فوج نے زیر تعلیم بچوں کا تعلیمی مستقبل بہتر بنانے کیلئے لاک ڈاون اور کرونا کی وباکی وجہ سے بند آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز میں آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک آرمی نےحالیہ لاک ڈاون کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام آرمی پبلک سکولز اور کالجز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی ہے۔ اس کے علاوہ فیس کے مندرجہ ذیل فنڈ وصول نہیں کئے جائیں گے۔
• لائبریری فنڈ
• سپورٹس فنڈ
• بجلی اور پانی کے چارجز
• فرنیچر فنڈ
• سکیورٹی چارجز
• سکول بس ٹرانسپورٹیشن چارجز
گلگت بلتستان میں موجود آرمی پبلک سکول اینڈ کالجز میں زیر تعلیم بچوں کے والدین اگر حالیہ لاک ڈاون سے اس قدر متاثر ہیں کہ فیس میں دی گئ رعایت کے باوجود مزید رعایت چاہتے ہیں تو وہ متعلقہ پرنسپل کو درخواست دے سکتے ہیں۔ جس پر میرٹ کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ شہدا اور مستحق والدین کے بچے جن کی فیس پہلے سے معاف ہے’ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ پاک فوج ہر طرح کے چیلنجز میں گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

• براہ مہربانی متعلقہ سکول میں فیس جمع کرا دیں۔
آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز کے اساتذہ اور دیگر سٹاف کو تنخواہ باقاعدگی سے دی جارہی ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ