گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئر مین عمران خان کی آچانک گلگت آمد ،ڈپٹی آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان سے گلگت آئیر پورٹ پرایک گھنٹے تک ملاقات کی ۔فتح اللہ سے ملاقات کے موقع پر گلگت بلتستان کے سیاسی صورت حال اور پارٹی اموز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف بھر پور مزاہمت کرنے کے لئے احکامات جاری کئے اور 7اگست کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب نکالی جانے والی تحریک انصاف کے ریلی میں گلگت بلتستان سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو شرکت کرنے کی ہدایت بھی جاری کئے ۔اس موقع پر عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا۔ ذرایعے کے مطابق عمران خان فتح اللہ خان سے خصوصی طور پر ملنے کے لئے گلگت آئے تھے جہاں پہ انہوں نے گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کیا کیوں کہ وہ پارٹی کی باقی قیادت سے سکردو میں ملر کر آئے تھے،یاد رہے ان کی ہیلی ری فیولنگ کے لئے اسلام آباد سے بلتستان جاتے ہوئے جگلوٹ میں اتارا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز بلتستان سے اسلام آباد جاتے ہوئے جگلوٹ میں ری فیولنگ کے لئے نہیں اتاری گیابلکہ گلگت آئرپورٹ پر آتاری گی جہاں پر عمران خان اورڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان کی ملاقات ہوئی ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ