ہنزہ نیوز اردو

میرٹ پرمکمل عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے: حاجی عابدعلی بیگ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت جنوری29 ہنزہ نیوز( ر) معاؤن خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابدعلی بیگ نے کہاہے کہ میرٹ پرمکمل عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ اب چور دروازوں سے بھرتیاں نہیں ہونگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک مثالی ٹیم کولیکر گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کامزیدکہناتھا کہ خالی آسامیوں کو پرکرنے کے لئے کسی کی بھی دباؤمیں نہیں آئیں گے۔ جواہل ہوگا وہ کامیاب ہوگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کو ہرصورت عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا اوران کی بہترحکمت عملی کے باعث علاقہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ کسی کوبھی اگر شکایات ہوں تو وہ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی شکایات سیل قائم کی گئی ہے وہاں آکر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ تاکہ ان کے مسائل جلدازجلد حل ہوں۔ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے دورے کے موقع پر ڈپٹی سیکریٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن علی جبارنے ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ خطے میں گاڑیوں کے رجسٹریشن کانظام متعارف کرارہے ہیں ۔کوئی بھی گاڑی اگررجسٹرڈنہیں ہے تو انہیں آئی ٹی سسٹم کے ذریعے باآسانی تلاش کیاجائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بائیومیٹرک نظام کی تنصیب کے بعد ملازمین کی حاضریوں کویقینی بنایاجائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ