ہنزہ نیوز اردو

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ملک کے مایہ ناز بین الاقوامی شہرت یافتہ سرجن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی زیر نگرانی سٹی ہسپتال کشروٹ میں آرتھو پیڈک اینڈ سپائن (ہڈی جوڑ ،کمر )کی سرجری کیمپ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر )محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ملک کے مایہ ناز بین الاقوامی شہرت یافتہ سرجن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی زیر نگرانی سٹی ہسپتال کشروٹ میں آرتھو پیڈک اینڈ سپائن (ہڈی جوڑ ،کمر )کی سرجری کیمپ سے متعدد مریض مستفید ہوئے ،ڈاکٹر کلیم اللہ زیذنڈنٹ آرتھوپیڈک سرجن گلگت نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہسپتال گلگت میں پہلی دفعہ قدرتی طورپر ٹیڈھے پاوں ،کمر (سپائن) پولیو سے متاثر ٹانگیں اور ہڈیوں کے مریضوں کیلئے کیمپ کا انعقاد کیاگیا تھا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کیا تھا انکا مزید کہناتھاکہ یہ انتہائی مہنگا علاج ہے جو مفت میں کیا جارہا ہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کیمپ میں معروٖف آرتھو پیڈک اینڈ سپائن مریض پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز اور ان کی ٹیم قدرتی طورپر ٹیڈھے پاؤں ،کمر ،سپائن ،پولیو سے متاثر ٹانگیں اور ہڈیوں سے متعلق تمام امراض کا معائنہ بھی کیا اور آپریشنز بھی کئے اس موقع پر مریضوں نے بتایا کہ ہم صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک نادر موقع دیا اور ہمارا علاج ممکن ہوا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ