ہنزہ(این این آئی)ہنزہ کریم آباد محلہ درامشل میں اب سے ایک عشرہ (دس سال ) قبل۲۰۰۷ میں جب میرغضنفر علی خان چیف ایگزکٹیو گلگت بلتستان تھے۔ ایک ترقیاتی منصوبہ کریم آباد بَر بَر تا محلہ درامشل این اے ادسکیم کے تحت سڑک بنوائی گی۔ لیکن بد قسمتی سے اس منصوبے پر مکمل توجہ نہ ہو سکا اور ۸۶ گھرانوں کے لئے بنوایا سڑک اہل محلہ کی جانب سے تجاوزات کا شکار ہوا ۔ سڑک کی دیکھ بھال کے لئے قلعی کی تعیناتی تو کُجاء گاڑیوں کی واپس ٹرن کے لئے بھی جگہ اب نہیں ہے۔ اہل محلہ کے اعتراض کرنے پر محکمہ تعمیرات عامہ ضلع ہنزہ کے حکام کا کہنا یہ ہے کہ اس اسکیم کی پوری رقم اُس وقت کے ٹھیکیہ دار نے ہضم کیا ہے۔ اب کو ئی بجٹ اس کی ازسر نو مرمت یا تجاوزات کو آزاد کرانے کے لئے موجود نہیں ہےْ۔
کریم آباد مُحلہ درامشل کے عوام نے نئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز ،سیکریٹری ورکس اور ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا سڑک کی از سر نو مرمت اور تجاوزات سے آزاد کرانے کے لئے اقدامات اُٹھاکر عوام کی دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے اقدام کریں ۔اور نوٹس لیں۔ اور جس مقصد کے لئے سڑک بنوایا تھا اس کی تکمیل ہو۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ