ہنزہ نیوز اردو

تریشنگ او رچورت کے عوام کے مشترکہ مفادات ہم آہنگی، بھائی چارگی اور پرامن ماحول کو اخباری بیانات کے ذریعے ہرگز خراب کرنے کی اجازت نہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر بلدیات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرمان علی نے کہا ہے کہ تریشنگ او رچورت کے عوام کے مشترکہ مفادات ہم آہنگی، بھائی چارگی اور پرامن ماحول کو اخباری بیانات کے ذریعے ہرگز خراب کرنے کی اجازت نہیں دیا جائے گا گزشتہ روز عمائدین تریشنگ سے منسوب کرکے میرے خلاف اخباری بیان بازی سے عمائدین تریشنگ کا دور سے بھی تعلق نہیں چند ناکام سیاسی نمائندے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر من گھڑت بیانات دے کر تریشنگ اور چورت کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں حالانکہ جو تنازعہ مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا ہے وہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا عمل دخل نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ تریشنگ میرا پہلا اور چورت دوسرا گھر ہے دونوں گاؤں کے عمائدین اور عوام میرے لئے قابل احترام ہیں حالیہ الیکشن میں تریشنگ کے عوام نے گاؤں کے امیدوار کے باوجود مجھے بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کیا جس پر میں ان کا احسان مند ہوں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت رحمن پور یونین میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھارہی ہے جس کا آغاز ہوچکا ہے سیاسی شکست خوروں کو علاقے کے پرامن ماحول اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ متذکرہ معاملے کو دونوں گاؤں کے عمائدین اور استور کے ذمہ دار اور امن پسند لوگوں کو بیٹھا کر باہمی افہام و تفہیم و مشاورت سے حل کریں اور ہماری صدیوں کے تاریخی رشتے، تعلقات، اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ