ہنزہ نیوز اردو

بلدیاتی انتخابات کرانا حکومت وقت کی ذمہ داری بھی ہے اور ضرورت بھی ہے بلدیاتی انتخابات کرانے سے عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہونا شروع ہوں گے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانا حکومت وقت کی ذمہ داری بھی ہے اور ضرورت بھی ہے بلدیاتی انتخابات کرانے سے عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہونا شروع ہوں گے اور عوام کا حکومت پر اعتماد بھی بڑھ جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ماتحت اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات کرے اسی طرح صوبائی حکومت بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کررہی ہے اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے جو اجلاس میرے سربراہی میں ہوا تھا جس میں سیکریٹری بلدیات ، چیف الیکشن کمشنر ودیگر موجود تھے جو تجاویز انہوں نے دی تھی صوبائی حکومت کے سامنے رکھا گیا ہے اور بہت جلد اس پر مثبت جواب ملے گا اور انشاء اللہ بہت جلد صوبائی حکومت اور میرے ذمے جو کام ہے اس کو مکمل کرلیا جائے گا اور صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ