ہنزہ نیوز اردو

ایک دن کی بارش نے گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی قلی کھول دی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت   جنوری6 ہنزہ نیوز( ارسلان علی/خبرنگار خصوصی) ایک دن کی بارش نے گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی قلی کھول دی، 2کروڑ کی خطیر رقم کی لاگت سے گلگت شہر کا کاروباری مرکز گھڑی بازارمیں خوبصورتی کے لئے بنایا گیا پارک کے ساتھ والی سڑکوں نے تالاب کا منظر پیش کرنا شروع کردی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کا صدر مقام گلگت شہر کا کاروباری مرکز گھڑی باازار کے سڑکوں کو ایک دن کی بارش نے تالاب میں تبدیل کردی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا پیدل چلنے والے تو پریشان ہے ہی جبکہ گاڑیوں میں چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔گھڑی بازار نہ صروف گلگت شہر کا بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ایک زمانے میں ایک اہم مقام اور کاروباری مرکز تھا لیکن جب سے گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس اہم مقام کو اس کی اصل شناخت مٹا کر پار میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے اس سے عوام کے لئے فائدے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کررہاہے ،گھڑی بازار میں بنائے ہوا پارک سے آئے روز ٹریفک کا جام ہو نا بھی معمول کا حصہ کے اور خاص کر جمع کے پیدل چلانا بھی محال ہوجاتا ہے ۔عوامی حلقوں نے گھڑی بازار میں محکمہ GDAکی جانب سے 2کروڑکی خطیر رقم سے بنایا گیا اس پارک مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو فوری طور پر ختم کرکے دوبارہ اپنی پرانی شکل بحال کریں تاکہ عوام کے مسائل بڑھنے کے بجائے کم ہوجائے ۔یاد رہے گھڑی بازار دورے قدیم سے گلگت شہر کے اہم مقام ہوتا تھا اور گھڑی بازار کی پرانی منار پر ایک گھڑی لگی ہوئی ہوتی تھی،انگریزوں کے دور میں اس گھڑی کے لگانے کامقصدیہ تھا کہ لوگوں اس کو دیکھ کراپنے وقت کا خیال رکھے تاکہ اپنی روز مرہ زندگی میں مصروف رہتے ہوئے اپنا کام وقت پرنے کے عادی ہوجائے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ