گلگت (پ ر)ایس سی او آزاد فٹ بال چمپیئن شب جو ٹیا ل پائنیرز کلب نے پلینٹی ککس پر یا د گا ر کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی بلا ل میچ کے بہتر ین کھلاڑی قرار پا ئے ۔اس فائنل تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈ نگ ایس سی او عمران بھٹی تھے آج 2 بجے سپر سٹار کشر وٹ اور محمدی کلب جبکہ 4 بجے شہید امن کلب اور گلگت الیون کے ما بین ٹکر او ہو گا ۔تفصلات کے مطابق ایس سی او کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹ بال گلگت کے زیر نگرانی میں سیکنڈ ایس سی او آزادی فٹ بال چمپیئن شب 2016 کے سلسلے میں سٹی پار ک گلگت میں ٹیمیں میچ میں یاد گار کلب اور جو ٹیا ل پائینرزکلب کے مابین کھیلا گیا ۔دونوں ٹیمیں میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ کر سیکں ۔میچ کا فیصلہ پلینٹی ککس پر ہوا جس میں جو ٹیال پائینر ز کلب نے یا د گا ر کلب کو 5 گول کے مقابلے میں 6 گول سے ہر ا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔جوٹیال پائینرز کلب کی جانب سے بلال کو مین آف دی میچ قر ار دیا گیا ۔نثا ر احمدنے امپا ئرنگ ،حسن چنگیزی ،عارف نے سائیڈ امپائرنگ مر زا سکندر نے میچ کمشنر کے فر ائض سر انجام دیئے ۔