گلگت (پ ر)ایس سی او آزادی فٹ بال کپ چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح آج تمام کلبوں کے مارچ پاس سے شروع ہوگا جبکہ اوپنگ میچ یادگار کلب اور جوٹیال پائینرز کے مابین ہوگا اس اوپنگ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ ایس سی او عمران بھٹی ہوں گے تمام کلبوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ1بجے سٹی پارک میں مکمل کٹ کے ہمراہ تشریف لائیں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد ذاکر نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی میں سیکنڈ ایس سی او فٹ بال چمپئن شپ آج سے شروع ہوگا 1بجے سٹی پارک گلگت میں تمام کلبیں مارچ پاس میں شامل ہوں گی یادگار کلب اور جوٹیال کے مابین ٹکراؤ ہوگا تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت میں شایان شان انداز میں ایس سی او میگا فٹ بال ایونٹ منعقد کرانے پر تمام کلبوں کی جانب سے ایس سی او کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور گلگت کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کھلاڑیوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ ایونٹ کو کامیاب کرنے کیلئے ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔