گلگت 06 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز (خبرنگارخصوصی )قراقرم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فاونڈیشن گلگت بلتستان کی پراجیکٹ منیجر فاطمہ احسان نے کہا ہے کہ اس معاشرے کے آدھی آباد ی خواتین پر مشتمل ہے اور اس معاشرے کو ترقی ،پھلنے اورپھولنے میں خواتین کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹریلیان ہائی کمیشن کے تعاون سے KIDF پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کے خواتین میں سیکل ڈیولپمنٹ میں اضافہ کے لئے مفت ٹریننگ دے رہی ہے ،جس میں گھریلوں دستکاری،گھربیٹھے ہنر سیکھنے اور اپنے گھر میں رہتے ہوئے باروزگاربنے اور کمانے کا موقع فراہم کرتاہے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے وہ خواتین جو اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلنا چاہتی ہیں ان کے لئے 2ماہ کی ٹریننگ کرروائی جاتی ہے اور اس ٹریننگ کے بعد وہ اپنے گھر بھیٹھے روزگار حاصل کرسکتے ہیں جس سے ایک گھریلوخاتون ہنر مندبن کرمعاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔ پراجیکٹ منیجر فاطمہ احسان نے جمہ کے روز وومن ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خومر میں اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریننگ فل حال ضلع گلگت کے تین یونین کونسلز جوٹیال ،سئی بالا اور سئی پائین میں خواتین کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرقائم کئے ہیں جہاں خواتین کو سلائی ،کڑھائی،دستکاری اور انٹیریئر ڈیزائننگ سیکھائی جارہی ہے اور ہر سنٹر میں 60کے قریب خواتین کو تربیت دی جارہی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا اس پراجیکٹ میں اسٹریلیان ہائی کمیشن اسلام آباد خصوصی تعاون ہے اور جس کا ہم خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کرتے ہیں ۔