ہنزہ نیوز اردو

اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر ، تحصیلدار عارف حسین نے عملے کے ہمراہ حلقہ3حراموش میں حالیہ سیلاب کے متاثرین میں اشیاء خوردنوش تقسیم کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 03 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر ، تحصیلدار عارف حسین نے عملے کے ہمراہ حلقہ3حراموش میں حالیہ سیلاب کے متاثرین میں اشیاء خوردنوش تقسیم کی اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور تحصیلدار نے حراموش خلترو کیلئے 18خوراک کے پیکٹ ، رحیم آباد کیلئے25اور اوشکھنداس کیلئے8پیکٹ تقسیم کئے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے بارشو اور سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کردہ ریلیف سامان کو اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کمال الدین قمر، تحصیلدار عارف حسین نے عملے کے ہمراہ لوکل کمیٹیز کی نگرانی میں خلترو، رحیم آباد اور ا وشکھنداس کے متاثرین سیلاب میں تقسیم کئے ان اشیاء میں آٹا، چاول، گھی اور دیگر اشیاء شامل تھیں ان اشیاء کو حکومت پنجاب نے گلگت بلتستان کے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیجی تھی ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ