ہنزہ( بیورو رپورٹ) نو منتخب ہنزہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری گزشتہ روز ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس شریک ہوئے ۔ اس موقع پر صدر گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن فردوس نے نو منتخب صدر مجیداللہ خان ، جنرل سیکرٹری صداقت حسین اور دیگر کابینہ سے حلف لیا ۔ حلف برداری کے موقع پر ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹرز کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکدار برادری بنک اور پی ڈبلیو ڈی کے ملازم مت بنے بلکہ اپنے اپ کو جان پیدا کرتے ہوئے ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ ملا ہو کام کو مکمل کرے تاکہ علاقے میں اپ کا نام ہو اور حکومت اپ پر یقین رکھنے ہوئے مزید کام اپ کوحولہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ٹھیکدار کے پاس کام کرنے کے لئے کچھ رقم نہ ہوتو اپ کی کمائی سواء بنکوں کو قرضہ دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہو گا۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ تعمیرات عامہ ہو یا برقیات کے حکا م بھی اپ پر بھروسہ نہیں کرینگے اس لئے چاہیے کہ اپنی اپ میں جان پیدا کرتے ہوئے مضبوطی ٹھیکداری کرے تاکہ تاکہ ددیگر اضلاع سے بھی ٹھیکدار اپ کے ضلع میں نہیں آئے گے۔ حلف برداری کے تقریب میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڈ سے کم ٹھیکے کو مقامی ٹھیکداروں کو دیا جائے جبکہ محکمہ برقیات ہو یا تعمیرات کے وہ ملازمین جو فنانس ڈیپارنمنٹ میں ہوتے ہے تین سے کے عرصے سے زائد تبادلے کیا جائے کیونکہ تین سال سے زائد ایک ہی سٹیشن پر تعینات اکاونٹس میں ملوث افسران زاتی پسند یا ناپسند پر رقم کی ادائیگی کرتے ہیں۔تقریب حلف برداری کے موقع پرگلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر عہداداران کے علاوہ گلگت بلتستان کنٹریکٹر ز سپرئم کونسل کے چیر مین بھی شریک ہوئے۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ