گلگت(پ۔ر)وزیر جنگلات و ماحولیات محمد عمران وکیل نے کہا ہے کہ پیپلز کے کارکن سے لے کر عہدیدار تک سب چور اور ڈاکو ہیں عہدیدار جب حکومت میں تھے تب انہوں نے عوام کی جیبیں کاٹی تھی اب کارکن اپنے عہدیداران کی جیبیں کاٹتیں ہیں۔مجھے سیاست کی باتیں کرنے والے میرے پاس آئے میں انکو الف بے نہیں بلکہ پورے ے تک سیاست سکھاؤنگا۔ ہمیں حیثیت دکھانی کی باتیں کرنیوالوں کو ہم نے انکی حیثیت آٹھ جون کو دکھا دی ہے اور آنے والے الیکشن میں ہم انکی ضمانتیں ضبط کر وائینگے۔انہوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کو ن جیل جائیگا اور کون دال کھائے گا اس کا فیصلہ آنے والا وقت کریگا اللہ کا شکر ہے نہ ہمارے قائدین نے کرپشن کی ہے اور نہ ہم نے کی ہے ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے سن لیں ہم دوسروں کی طرح جیل سے نکل کر حکومت میں آکر عوام کی جیبیں نہیں کاٹی ہے ہمارے قائدین نے ملک کی ترقی کی خاطر دن دگنی رات چوگنی محنت کی ہے کرپشن کے گن گانے والوں نے تو علاقے کو اندھرے میں رکھا تھا ہم نے گلگت بلتستان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لایا جگہ جگہ روڈ بنوایا ،ہسپتال بنوائے ،سکول بنوائے اور لوڈ شیدنگ کا خاتمہ کیا چور دروازوں سے بھرتیاں بند کی ہے اس لئے مخالفین کو برداشت نہیں ہو رہا اور ہمارے خلاف من گھڑت بیانات دے رہے ہیں۔