ہنزہ نیوز اردو

یوم یکجہتی کشمیر: کشمیری عوام کی حمایت کا دن

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد :وزاتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام 05 فروری بروز اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔  وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس 3 فروری 2023 کو وزارت تعلیم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت تعلیم کے زیرِ احتمام تمام محکمے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سےیکجہتی کا اظہار کریں گے۔
وفاقی وزیر نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسز، یکجہتی واک، سیمینارز، پینل ڈسکشن، ٹاک شوز اور مقابلوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ، “ہم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور تشدد، جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جس نے خطے کو طویل عرصے سے دوچار کر رکھا ہے۔  ہم اس تنازعہ کے پرامن حل کا بھی مطالبہ کرتے ہیں جو کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور امنگوں کا احترام کرتا ہے”-انہوں نے مزید کہا کہ، “وزارت تعلیم کشمیر کے لوگوں کو بیداری اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی کہ ان کی آواز سنی جائے اور ان کے حقوق کا احترام کیا جائے”۔

مزید دریافت کریں۔