ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کی مقامی ضلعی انتظامیہ عام شہریوں کو مختلف غیر قانونی طریقوں سے حراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (این این آئی) ہنزہ کے ممتاز سماجی کارکن اور معروف قانون دان ظہور کریم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہنزہ کی مقامی ضلعی انتظامیہ عام شہریوں کو مختلف غیر قانونی طریقوں سے حراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مثلاً مکانات کی تعمیر یا پہلے سے موجود مکانات کے مالکان اپنی محنت کی روزی میں اضافہ کرنے کے لئے گیسٹ ہاؤس بنارہے ہیں اور سر کار اُن گیسٹ ہاؤس کے مالکان پر (۲۰ ) ہزار تک کی رقم فیس کی شکل میں وصول کر رہی ہے ۔ جو کہ عوام الناس کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔ ایک جانب عوام بھاری بھاری قرضے لے کر مکانات تعمیر کر رہی ہے دوسری جانب موجودہ دور میں کمر توڑ مہنگائی کے ساتھ ساتھ اپنے اولاد کو اعلیٰ تعلیم اور بہتر تربیت کے لئے کمر بستہ ہیں ۔ جب کہ تیسری جانب سے سر کار من مانے عوام سے رقوم وصول کر رہی ہے۔
ایڈووکیٹ ظہور کریم نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہئے۔ اور غرباء کی جیب پر نظر رکھنے کی پالیسی ترک کردیں کیوں کی عوام الناس کے لئے ریاست کی یا سر کار کی جانب کسی قسم کی امداد یا سیاحت کی ترقی کے حوالے سے گیسٹ ہاؤس ہو یا ہوٹلنگ کی صنعت ہو کوئی مراعات یا پکیج نہیں ہے۔ تو ٹیکس کس مد میں نافظ کی جاتی ہے؟۔حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی صنعت کی خیر خواہ ہے تو بغیر منافے کے گیسٹ ہاؤس اور دیگر ہوٹلنگ کی صنعت سے وابستہ افراد کو بغیر منافع کے قرضے فراہم کریں۔ جب کہ سیاحت کے لئے گلگت بلتستان بھر میں دلفریب مقامات کا حسین وادیاں یہاں موجود ہے۔ اور سینکڑوں بلکہ لاکھوں اندرون و بیرون سیاح یہاں ہنزہ و نگر کا رخ کرتے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔