ہنزہ نیوز اردو

ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے خلاف ہنزہ میں احتجاجی ریلی گلگت بلتستان کے خلاف دینے والی بیان پر بھر الفاظ میں مذ مت کیا مودی مردہ باد کے نعرو ں کے علاوہ پتلا بھی نذر آتش کر لیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے خلاف ہنزہ میں احتجاجی ریلی گلگت بلتستان کے خلاف دینے والی بیان پر بھر الفاظ میں مذ مت کیا مودی مردہ باد کے نعرو ں کے علاوہ پتلا بھی نذر آتش کر لیا۔ گزشتہ روز ہنزہ میں جمعہ نماز کے بعد مسجد علی علی آباد سے نکالی گئی اور کالج چوک علی آباد میں جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل کے ممبر ارمان شاہ کے علاوہ خطیب مسجد علی علی آباد شیخ موسی ٰ کریمی وزیر بیگ ، کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور اخون بائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد اپ گلگت بلتستان ڈوگروں سے آازد کیا ہے جس کے لئے ہزاروں میں قربیاں دی ہے جبکہ دوسری جانب 65سے لیکر گارگل کے جنگ تک گلگت بلتستان کے سینکڑوں فوجی جون شہید ہو گئے ہے مملکت خدا داد پاکستان کے بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ہیں ۔ مودی سرکاری بول جائے کی گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیں مبادکبادی ہے گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور تا قیامت پاکستان کا حصہ ہوگا جس کے لئے اج تک گلگت بلتستان کے عوام اس ملک کے خاطر قربانیاں دیتے چلا آ رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو عوام ہے جنہوں نے نہ صر ف گلگت بلتستان بلکہ آزاد کشمیر کو بھی ازادی دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اگر یہاں کے عوام چاہیے تو مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرنے کی صلاحییت رکھ سکتے ہیں مودی سرکار کو ہم متنبہ کرتے ہے کہ ایسے غلیظ اور اوچھے بیانات سے گریز کرے کیو نکہ گلگت بلتستان کے عوام ایک محب الوطن پاکستانی ہے یہاں کے عوام نے نشان حیدر، ستارہ جرات کے علاوہ دیگر اعلیٰ تمغے حاصل کر چکے ہیں جن کی بدولت آزادی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بغیر کسی شرط الحاق کر دیا ہیں ۔مقررین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بلخصوص ہنزہ کے عوام وہ بہادر قوم ہے آباو اجداد کی قربانیاں بے مثال ہیں اور یہاں کے زمین شہیدوں کی خون سے بھری پڑی ہیں۔ گزشتہ روز احتجاجی ریلی مسجد علی علی آباد سے شروع ہو گئی جس کے بعد کالج چوک پہنچنے کے بعد جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔ جلسے کے اختتام پر وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کاپتلا بھی نذر آتش کر دینے کے ساتھ قرداد میں متفقہ طور کہا کہ ہم پاک فوج کو سلام کرتے ہے کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہے اور ہم گلگت بلتستان کے ان افواج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو این ایل آئی رجمنٹ اور گلگت بلتستان سکاوٹس جو پاکستان کے سرحدوں کی رکھوالی کرتے ہوئے قربانیاں پیش کرتے ہیں قرداد میں مزید کہا کہ انشااللہ ہم مرتے دم تک پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے نہ صرف افواج پاکستان میں بلکہ عوام ان کے شانہ بشانہ قربانیاں دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گے۔

مزید دریافت کریں۔